27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بھارت سے حج 2022 میں جانے والے 35 افراد کی مختلف بیماریوں کے باعث ہوئی موت

Haj -2022

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب میں واقع مکہ مکرمہ میں حج کا سفر حج ختم ہو گیاہے۔لیکن اس سفر نے کچھ اچھی بری یادیں پیچھے چھوڑ دی ہیں۔ بھارت سے حج 2022کے لئے جانے والے35افراد کی وہاں پر موت ہوگئی ہے جبکہ دوبچوں کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس وباءکے بعد اس سال سعودی عرب نے بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک سے حج کیلئے لوگوں کو بلایا تھا۔ بھارت سے حج کے لئے 79149عازمین گئے ہوئے تھے۔ جس میں سے 56634عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جب کہ 22055عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹر سے کے ذریعہ سے گئے تھے۔ بھارت سے حج کیلئے جانے والے سبھی حاجی واپس آگئے ہیں۔ آج محض ایک مسافر بھی دہلی واپس آگئے ہیں، جس کی وہاں پر بہت زیادہ طبیعت خراب ہوگئی تھی اور اس کا علاج کیا جارہا تھا یہ حاجی بہار کے رہنے والے ہیں۔ حج کیلئے بھارت سے گئے لوگوں میں سے35افراد کی ہوئیں پر موت ہوگئی ہے جنہیں وہیں پر سپرد خاک کردیا گیا ہے۔اس دوران دو بچوں کی وہاں پر پیدائش بھی ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں دہلی کے بھی ایک شخص شامل ہیں۔ جبکہ دہلی ایئر پورٹ سے جانے والے4 مسافروں کی وہاں پر موت ہوئی ہے۔ حاصل شدہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت سے اس مرتبہ79149عازمین نے سعودی عرب حج کے لئے گئے۔ جبکہ سعودی عرب کی حکومت نے بھارت کا حج کوٹہ79237طے کیا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 56636 مسافروں کو بھیجے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ جس میں سے56634 عازمین حج سفر پر گئے تھے۔ اسی طرح پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کی طرف سے بھیجے جانے والے مسافروں کو کوٹہ22600طے کیا گیا تھ۔ لیکن اس کے ذریعہ سے22055عازمین ہی حج کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ سفر کے دوران مختلف بیماریوں وغیرہ سے حج کمیٹی کے ذریعہ بھیجے گئے 21مسافروں کی وہاں پر موت ہوگئی جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعہ سے بھیجے گئے14مسافروں کی موت ہوئی ہے۔ حالانکہ بھارت حکومت کی طرف سے حج مسافروں کے صحت کی دیکھ بھال کے لئے میڈیکل اسٹاف کی ایک بھاری بھرکم ٹیم بھیجی جاتی ہے۔ اس ٹیم کے ذریعہ سے منیٰ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور عزیزیہ میں جزوقتی ڈسپنسری اور اسپتال چلایا جاتا ہے۔ ان ڈسپنسری اور اسپتالوں پر سبھی قسم کی سہولیات دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی صحت کے حوالے سے زبردست تیاریاں کی جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہاں پر حج کے دوران لوگوں کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے موت ہوتی رہتی ہے۔ اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے 2 سال بعد سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے عازمین کوحج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا تھا لیکن کوٹہ نمایاں طور پر کم کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں عازمین حج کا کوٹہ تقریباً 2 لاکھ ہے لیکن اس سال اسے کم کر کے تقریباً 79237 کر دیا گیا تھا۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز میں بھارت کی واپسی، آج کے مقابلے میں آئے گا مزہ

Hamari Duniya

ہندوستانی کمپنی کا جرات مندانہ قدم، غزہ اسپتال پر بمباری کے بعد اسرائیلی پولیس کی وردی بنانے سے انکار

Hamari Duniya

وقف کی حفاظت پوری امت کی ذمہ داری،وقف امور سے متعلق جماعت اسلامی ہند کا دو روزہ اجلاس

Hamari Duniya