بیدر(ایچ ڈی بیورو)۔
عبدالمنان سیٹھ سنئیر کانگریسی قائد نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ 21 جنوری 2008 کو ممبئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت نے قتل اور اجتماعی عصمت دری کیس میں 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس پر 2002 میں بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا۔ مجرموں نے پندرہ سال سے زیادہ جیل میں گزارے۔ ان پر بلقیس بانو کی ماں اور تین دیگر خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا بھی الزام تھا۔عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر بلقیس بانو کے گنہگاروں کو رہا کیا گیا اور جگہ جگہ تلک لگا کر ان کا استقبال کیا گیا جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بلقیس بانوکی آبروریزی کی ایسے لوگوں کا جگہ جگہ استقبال کیا جانا باعث شرم ہے اور قابلِ مذمت ہے۔
عبدالمنان سیٹھ نے مجرموں کی رہائی کو‘انصاف کا مذاق بتایا ۔ جناب عبدالمنان سیٹھ نے پریس نوٹمےں بتایا ہے کہ بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف اور بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے حق مےں آج یعنی2ستمبر بروز جمعہ بوقت 12بجے غیر مسلم انصاف پسند خواتین کی معروف تنظےم جن وادی مہےلا سنگھٹن کی جانب سے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو ایک روزہ احتجاج منظم کےا گیاہے ۔ عبدالمنان سیٹھ نے تمام خواتین بالخصوص مسلم خواتین سے مذکورہ بالا احتجاج مےں شرکت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف احتجاج کریں‘ بلقیس بانو کے انصاف کےلئے آواز بلند کریں اور مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے مطالبہ کریں ۔خواتین احتجاج مےں شرکت کےلئے جن وادی مہےلا سنگھٹنکی ضلعی پروفیسر وجئے لکشمی گڈے نے بھی تمام خواتین سے اس ایک روزہ احتجاج مےں شرکت اپےل کی ہے ۔ مسلم خواتین جن وادی مہےلا سنگھٹن کی جنرل سکریٹری عیسیٰ بیگم جن کا موبائےل نمبر 9880409745 پر رابطہ کرسکتی ہےں ۔