دیوبند/کیرانہ 22اپریل (عظمت اللہ خان /ایچ ڈی نیوز)
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے انجینئر علی مرزا پر دیا گیا فتویٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔اس فتویٰ کا استفسار ستمبر 2021 میں عبداللہ اسماعیل نے کیا تھا،جس پر دارالعلوم دیوبند کے جملہ مفتیان کرام نے انجینئر علی مرزا کو اہلِ السنت والجماعت سے خارج بتاتے ہوئے کہا تھا کہ علی مرزا کے بیانات سنا جاۂز نہیں۔فتوے میں کہا گیا کہ”ایسا مفسد شخص (مرزا انجینئر محمد علی جہلم) یقیناً اہل سنت والجماعت سے خارج ہے،اس کے متعلق پہلے بھی فتویٰ لکھا جا چکا ہے”فتویٰ کی کاپی پر دار الافتاء دارالعلوم دیوبند کے تین مفتیان کرام کے دستخط موجود ہیں ۔اشاعت الاسلام کے مہتمم مولانا برکت اللہ امینی نے اپیل کی ہے کہ یوٹیوب، فیس بک وغیرہ پر جہلمی کے بیانات سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ علی مرزا قادیانیوں کو افضل کہتا ہے اور علمائے کرام پر تعین و تشنیع بہتان طرازی اس کا معمول ہے۔اماں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ظالم کہتا ہے۔محدثین پر احادیث چھپانے کا الزام لگاتا ہے۔ یہ اس کی بد گوئی خود کی ویڈیو میں موجود ہے۔