14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اعظم خان اپنے اوپر ہوئے ظلم کو یاد کر کے رو پڑے، کہا اسلام میں خودکشی حرام اس لئے زندہ ہوں

 نئی دہلی ۔ اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد رامپور سیٹ پر ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ یہاں سیدھا مقابلہ ایس پی اور بی جے پی میں ہے۔ اعظم خان نے اس سیٹ کو جیتنے کیلئے پوری طاقت جھونک دیے ہیں۔ پیر کی شام  ایک ریلی کے دوران انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے درد کو بیان کیا۔

سابق کابینہ وزیر نے کہا کہ اسلام میں خود کشی حرام ہے اس لئے صرف میں زندہ ہوں۔ اب صرف ایک ظلم باقی رہ گیا ہے۔۔۔۔ وہ مجے بھارت سے نکالنا چاہتے ہیں۔ وہ مجھے مار نہیں سکتے کیونکہ وہ مجھے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مارنا چاہتے ہیں۔

اعظم خان نے اپنے دشمنوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ مارنا چاہتے ہو تو ماردو، مجھے مار دو گولی۔  خدا کی قسم میری موت میری زندگی کی تکلیفوں سے زیادہ سستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پورے گھر کو ماردو۔ تمہیں معلوم ہے کہ ظلم کے کتنے  پہاڑتوڑے جارہے ہیں ہم پر۔

Related posts

کم جونگ ان کو سنک سوار، داغ دیں 10 میزائلیں، جنوبی کوریا خوف سے لرز اٹھا

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کے اسٹیج سے آر ایس ایس کو متحدہ قومیت کی دعوت

Hamari Duniya

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا لگایا الزام

Hamari Duniya