22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اردو کے معروف صحافی اور’ہمارا سماج ‘کے مدیرعامر سلیم خان کا انتقال

نئی دہلی ,12دسمبر (ایچ ڈی نیوز )۔

اردو کےمعروف صحافی اور روزنامہ ’ہمارا سماج‘ کے مدیر عامر سلیم خان کا آج انتقال ہو گیا ۔ انہیں گزشتہ چار روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے مشہور اسپتال جی بی پنت میں زیر علاج تھے۔اطلاعات کے مطابق دو روز بعد ان کی صحت میں بہتری آ رہی تھی لیکن گزشتہ شب پھر دوبارہ دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہو سکے ۔

دوپہر تقریباً ایک بجے ڈاکٹر وں نے ان کے انتقال کی اطلاع دی ۔

قابل ذکر ہے کہ انہیں دو سال قبل میں دل کا دورہ پڑا تھااور علاج جاری تھا۔ مرحوم کے وارثین میں اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔ بڑا بیٹا پندرہ سال کا ہے۔ ایک ماہ قبل مرحوم عامر سلیم خان کے والد کا بھی انتقال ہوا تھا، اور اب ان کے اس دنیا سے چلے جانے پر پورا کنبہ بے حال ہے۔ صحافتی طبقہ میں بھی سینئر صحافی کے انتقال سے غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔عام سلیم خان اردو صحافتی حلقے میں ایک قابل احترام اور سنجیدہ صحافی کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ عامر سلیم خان گزشتہ 20سال سے زائد عرصہ سے دہلی میں اردو صحافتی دنیا میں سر گرم تھے ۔انہوں نے روزنامہ راشٹریہ سہارا میں بطور رپورٹر اپنے کریئر کا اغاز کیا تھا۔پھر روزنامہ ہندوستان ایکسپریس کی شروعات کے بعد اس سے جڑے اور اس کے بنیادی ارکان میں شامل تھے ۔

 

 

Related posts

آشرم فلائی اوور پر45 دنوں تک بھول کر نہ جائیں

Hamari Duniya

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Hamari Duniya

ابوالفضل سیٹ پر پرویز ہاشمی نے اریبا کو دیا آشرواد، کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Hamari Duniya