ادارہ شرعیہ تحریک بیداری نشست میں علمائے ادارہ شرعیہ کامطالبہ
پٹنہ، 12دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیراہتمام ریاست بہار،جھارکھنڈ،بنگال اوراڑیسہ کے تمام اضلاع میں منعقدہونے والی ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاری، ترتیب، کارواں کی روانگی اور تحریک کوکامیاب بنانے سے متعلق مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کی جدیدبلڈنگ واقع کھجوربنہ میں پرنسپل مولانانوازش کریم فیضی کی صدارت میں اساتذہ کرام کی نشست ہوئی جس کی نظامت ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے کی۔نشست کا آغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے حافظ معراج احمدفریدی نے کیا۔ ایجنڈوں سے متعلق مفتی ڈکٹرامجدرضاامجد اور مفتی غلام حسین ثقافی نے روشنی ڈالا۔علمائے ادارہ شرعیہ نے کہاکہ کہ آئندہ6 مہینے تک مرحلہ واربہارکے تمام اضلاع میں اور مخصوص اہم مقامات پر ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہونے جارہی ہے۔جھارکھنڈ،بنگال واڑیسہ کے تمام ضلعوں میں تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔یہ تحریک گزشتہ 14 ستمبرکومرکزی مجلس شوری نمائندہ اجلاس میں لئے گئے فیصلے کا ایک حصہ ہے۔یہ تحریک بیداری مہم اور کارواں نیز اصلاح معاشرہ کانفرنس مذکورہ چاروں ریاستوں میں مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدرسابق ممبرآف پارلیمنٹ کی قیادت وسربراہی میں رواں پذیرہورہی ہے۔تحریک کے ایجنڈوں میں تحفظ ناموس رسالت کے لئے حکومت سے قانون سازی کامطالبہ،مسلمانوں کی جان ومال عزت وآبرو کی حفاظت کےلئے ہریانہ سیکورٹی ایکٹ کی طرح مسلم اقلیت سیکورٹی ایکٹ بنانے کی مانگ،آبادی کے تناسب سے ملازمت واقتدارمیں مسلمانوں کی حصہ داری کویقینی بنانا،اسکول وملحقہ مدارس میں اردوکے ساتھ ہونے والی ناانصافی کاسدباب اور جائز حقوق کی بازیابی،شادیات میں مطالبہ جہیز اورفضول اخراجات کی وجہ سے بکنی والی زمین کے سدباب، سماجی تحریک کاآغاز،مستقبل کےتحفظ وترقی کے لئے ۔سلم معاشرے میں دینی وعصری تعلیم کی بیداری ومکاتب قائم کرنا،ملک میں پھیلائ جانے والی مذہبی منافرت کا سدباب،جمہوریت وآئین کاتحفظ اورپیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کی تعلیم انسانیت کوعام کرنے،قومی ہم آہنگی کوفروغ دینے،اتحادواتفاق بنائے رکھنے،مسلم معاشرے میں بڑھتے ارتداد کے مسائل کرروکنے،تعلیم اور روزگار کی طرف معاشرہ کوراغب کرنے جیسے اہم موضوعات ہیں۔
ادارہ شرعیہ کے پرنسپل مولانانوازش کریم فیضی نے بتایاکہ مذکورہ تمام کانفرنسوں میں جہاں متعلقہ علاقوم کے جیدعلماء،ائمہ مساجد ذمہ داران اور عامۃ المسلمین کی شرکت ہوگی وہیں پر بالخصوص غازی ملت کے ساتھ علماء ومشائخ کاایک نورانی قافلہ رہے گا۔ان تمام اجلاس میںامین شریعت ادارہ مفتی عبدالمنان کلیمی نے بھی شرکت کی منظوری دے دی۔جبکہ چاروں ریاستوں کے مقتدرعلمائے کرام وشعراء،مشائخ،اسکالرز کی شرکت ہو رہی ہے۔ کانفرنس کاآغاز 13 دسمبر2022 بروزمنگل چمپارن کے ٹاؤن ہال سے شروع ہورہی ہے مرکزی ادارہ شرعیہ کے اساتذہ کرام اور ارکان وممبران بھی اپنے اپنے نہج سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
نشست کااختتام دارالافتاء کےصدرمفتی الحاج مفتی حسن رضانوری کی دعاپرہوا۔نشست میں مفتی امجدرضا،مولانانوازش کریم فیضی،مولاناقطب الدین رضوی،حافظ فخرالدین رضوی،مولاناجمال انوررضوی،مفتی غلام حسین ثقافی،مفتی غلام سرورمصباحی،مفتی عبدالباسط مصباحی،مفتی وسیم اخترضیائ،مفتی مفتی شارق رضا،مفتی اختررضانوری،مولاناراشدحسین مصباحی،حافظ معراج احمدفریدی،حافظ جاویداختررضا،حافظ اکبررضا، مسعودحسین شریک رہے۔